صدر کا سرگودھا میں ٹیچنگ ہسپتال نہ ہونے کا سخت نوٹس

 صدر کا سرگودھا میں ٹیچنگ ہسپتال نہ ہونے کا سخت نوٹس

یہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیساتھ زیادتی نہیں ظلم ہے :صدر عارف علوی,صدر سرگودھا چیمبر کی ملاقات ،صدر کی وومن یونیورسٹی کے قیام کی یقین دہائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عارف علوی نے سرگودھا میں ٹیچنگ ہسپتال نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، صدرعارف علوی سے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعیب احمد بسراء نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ان کو آگاہ کیا کہ سرگودھا میں میڈیکل کالج تو بنا دیا گیا ہے مگر وہاں پر ٹیچنگ ہسپتال نہیں جس پر صدر پاکستان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے پریکٹس کہاں کرتے ہیں جس پر صدر پاکستان کو بتایا گیا کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پریکٹس کرتے ہیں صدر پاکستان نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیساتھ زیادتی نہیں بلکہ ظلم ہے اگر میڈیکل کالج قائم ہے تو اس کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال بھی ہونا چاہیئے ،شعیب احمد بسراء کے مطالبہ پر صدر نے وومن یونیورسٹی کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں