بھکر کے نئے ڈی پی او کی دفتر آمد،سلامی پیش کی گئی

بھکر کے نئے ڈی پی او کی دفتر آمد،سلامی پیش کی گئی

ڈی پی اوز صاحبان اور برانچ انچارجز سے ملاقات ،چارج سنبھال لیا

دُلے والا (نما ئندہ دنیا ) بھکر میں تعینات ہونے والے نئے ڈی پی او سید علی رضا کی دفتر آمد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جملہ ایس ڈی پی اوز صاحبان اور برانچ انچارجز سے ملاقات تفصیلات کے مطابق بھکر میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او نے اپنے عہدے کا چارج لے لیا ہے ، ڈی پی او آفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، بعد ازاں انھوں نے تمام پولیس افسران اور برانچ ہیڈ سے مصافحہ کیا اور جملہ اہلکاران سے ان کا تعارف کروایا گیا، آفس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے انھوں نے دفتر کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا ،یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی ،دعاکی ،پولیس لائن میں کوت ،میس ہال کا معائنہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں