وفاقی وزیر،اقوام متحدہ کے نمائندگان کا افغان مہاجر کیمپ کا دورہ

وفاقی وزیر،اقوام متحدہ کے نمائندگان کا افغان مہاجر کیمپ کا دورہ

صاحبزادہ محمد محمود سلطان ،میڈم نوریکا ،سلیم خان ارکان اسمبلی ہمراہ تھے,کوٹ چاندنہ کیمپ میں افغان مہاجرین میں 1800راشن بیگز تقسیم

کالاباغ ( نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محمود سلطان کا افغان کیمپ کوٹ چاندنہ کا دورہ انہوں نے UNHCR کے تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے گرلز ہائی سکول نمبر 2 کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ UNHCR کی نمائندہ میڈم نوریکا ،چیف کمشنر افغان ریفیوجیز سلیم خان، کمشنر افغان ریفیوجیز سرگودھا مظہر یاسین وٹو ،ایم پی اے عبدالرحمن خان المعروف ببلی خان اور امین اللہ خان بھی ہمراہ تھے ، افغان مشعر شیر محمد نے افغان روایت کے مطابق معزز مہمانوں کو روایتی پگڑیاں اور میڈم نوریکا کو چادر پہنائی ،چینی ایمبیسی کی جانب سے افغان مہاجرین میں اٹھارہ سو کے راشن بیگ تقسیم کئے گئے ،خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے ، افغان مہاجرین کے بچوں کو تعلیم و صحت کی سہولتیں فراہم کر ر ہے ہیں افغان مہاجرین کیمپ میں UNHCR کے تعاون سے گھر گھر پانی کی فراہمی جاری ہے ،بچوں کو ٹیکنیکل کورس کرائے جا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں