دینی مدرسے تعلیم القران مدنی مسجدشاہپورصدر میں ریسکیو ٹریننگ

 دینی مدرسے تعلیم القران مدنی  مسجدشاہپورصدر میں ریسکیو ٹریننگ

دینی مدرسے تعلیم القران مدنی مسجدشاہپورصدر میں ریسکیو ٹریننگ کا انعقاد۔ ریسکیو 1122کی کمیونٹی ٹیم نے مدرسہ کے طلباء کو تربیت دی

شاہپورصدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) تفصیلات کے مطابق مدرسہ تعلیم القرآن شاہپورصدر میں ریسکیو ٹریننگ کا اہتمام کی گیا۔ طلباء اور اساتذہ کو حادثات اور قدرتی آفات کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، لوگوں کے بچاؤ اور آگ بجھانے کی بنیادی تربیت فراہم کی اور عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ ٹیم انچارج کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کو زلزلے ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات نیز اچانک رونما ہونے والے حادثات میں انسانی جانوں کے بچاؤ، طبی امداد اور دیگر ضروری اقدامات بارے پوری آگہی ہونی لازم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں