ذکاء اﷲ شہید پولیس لائنز میں پولیس افسروں،اہلکاروں کیلئے ہتھیار چلانے کی تربیت

ذکاء اﷲ شہید پولیس لائنز میں  پولیس افسروں،اہلکاروں کیلئے  ہتھیار چلانے کی تربیت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمدکی خصوصی ہدایت پر ذکاء اﷲ شہید پولیس لائنز میں پولیس افسران و اہلکاران کی سالانہ فائر پریکٹس کامرحلہ وار انعقاد کیاگیا ہے

سرگودھا(نامہ نگار ) جس میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران واہلکاران کو ایلیٹ فورس کے ماہر انسٹرکٹر کی زیرنگرانی مختلف ہتھیاروں کے استعمال کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ سیکھنے کا عمل پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے ۔ سرگودھا پولیس اپنی فرائض کی انجام دہی اور معاشرے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں