نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ :سرگودھا کی 5خواتین کامیاب

 نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ :سرگودھا کی 5خواتین کامیاب

لاہور میں مقابلے ، دو گولڈ میڈل 3 سلور اور چیمپئن بیلٹ حاصل کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین باکسرز نے میدان مار لیالاہور ڈی ایچ اے 38 ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کی باکسنگ ٹیموں نے حصہ لیا۔پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پانچ خواتین کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن کے ساتھ دو گولڈ میڈل 3 سلور اور چیمپئن بیلٹ حاصل کی۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والی فاطمہ زہرا کا کہنا تھا کہ انشاء اﷲ اولمپکس میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گی اور پاکستان کا نام روشن کرونگی۔ سیکنڈ پوزیشن کی ٹرافی رمشا غفار نے اپنے نام کی۔چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کا سرگودھا پہنچنے پر اہل علاقہ نے شاندار استقبال کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں