ادبی جریدے ’’ماہ نو‘‘ اور شعبہ ارد و سرگودھا یونیورسٹی میں معاہدہ

ادبی جریدے ’’ماہ نو‘‘ اور شعبہ ارد و  سرگودھا یونیورسٹی میں معاہدہ

وزارت اطلاعات و نشریات حکومت پاکستان، اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز لاہور کے زیر اہتمام شائع ہونے والے ادبی جریدے ’’ماہ نو‘‘اور شعبہ ارد و یونیورسٹی آف سرگودھا کے مابین اردو ادب کے فروغ کیلئے ’’باہمی مفاہمت کی یادداشت‘‘ پر دستخط کیے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معاہدے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس پر دستخط ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز لاہور کی ڈائریکٹر جنرل عمرانہ وزیر اور شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر خالد ندیم نے کیے ۔ معاہدے کے تحت ماہ نو جریدہ اور شعبہ اردو مشترکہ طور پر تخلیقی اردو ادب کے فروغ کیلئے کام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں