چار روز میں 216مریضوں کی چیکنگ،1ڈینگی مریض
ہیلتھ اتھارٹی حکام کے مطابق گذشتہ چار روز کے دوران ضلع میں 216 مریضوں کی تشخیص کی گئی جس میں سے صرف ایک مریض میں ڈینگی بخار کی علامات پائی گئیں جبکہ ضلع میں کسی ہسپتال میں ڈینگی کا ایک مریض داخل نہیں ہے
سرگودھا(نامہ نگار ) انہوں نے بتایاکہ 502 ان ڈور ٹیموں نے اس عرصہ کے دوران 51577 اور 166 آوٹ ڈور ٹیموں نے 17304 مقامات کی سرویلنس کی۔ ۔12 یونین کونسلوں کے 14مقامات سے ڈینگی لاروا تلاش کیاگیا یہ تمام مقامات ان ڈور تھے۔ ،یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 697 جبکہ رواں سال 1179 مثبت مقامات تلاش کئے گئے ۔