ڈی پی اوذوالفقاراحمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
ڈی پی اوذوالفقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا تعیناتی کے دوران ہمیشہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور مظلوم کیساتھ ظلم کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں بھرپور کوشش کی ہے مجھے دیانتدار ٹیم ملی ، کامیاب ہونے کیلئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے ہی کامیابی حاصل ہو تی ہے اور آپ تمام لوگوں کی ضلع سرگودھا میں عوام الناس کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو میں سراہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے اپنے اعزاز میں منعقد کی جانے والی الودعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنایااوربدلے میں عوام الناس سے بہت پیار ملا ،مجھے یہاں گزارا گیا اپنا عرصہ ہمیشہ یاد رہے گا جو پیار محبت مجھے ان لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔اس موقع پر ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ضلع ہذااور انچارج ہائے برانچزموجود تھے ۔