نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہوردھماکا،وزیراعلیٰ پنجاب کوابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش
  • بریکنگ :- ابتدائی تحقیقات کےمطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکاکیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں ڈیڑھ کلوبارودی مواداستعمال کیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں عمارت اور 8موٹرسائیکلوں کونقصان ہوا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ، 29زخمی ہوئے،رپورٹ
  • بریکنگ :- جاں بحق افرادمیں رمضان اورابصار شامل،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکا ایک بجکر 40منٹ پر ہوا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
  • بریکنگ :- زخمیوں کوبہترین طبی امداد دی جارہی ہے،رپورٹ
  • بریکنگ :- لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،رپورٹ
Coronavirus Updates

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سرگودھا کی طالبہ کا گولڈ میڈل

 کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو  سرگودھا کی طالبہ کا گولڈ میڈل

سرگودھا یونیورسٹی کی طالبہ نایاب اکبر نے وزیراعظم کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے تحت منعقدہ بین الجامعات جوڈو وویمن چیمپئن شپ 2021-22 میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیمپئن شپ کا انعقاد 5 سے 10 دسمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے جس کے افتتاحی ایونٹ میں سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی طالبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرا کیا ہے ۔ نایاب اکبر نے فائنل میچ میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔یونیورسٹی پلیئرز، آفیشلز اور ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے عملے کی طرف سے چئیر مین یونیورسٹی سپورٹس ایڈمشنز ٹرائل کمیٹی، چئیر مین یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی اور چیئرپرسن سپورٹس کمیٹی وومن کو اس پر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کی گئی۔وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے اس شاندار کامیابی پر طالبہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ کھیل کے میدانوں میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں