کلب روڈ پر جائیداد کا تنازع،دکانوں پر قبضے کی کوشش
حفضہ علی کی دکانوں پر علی شان وغیر ہ کا دھاوا،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(نامہ نگار ) کلب روڈ پر جائیداد کے تنازعہ پر قبضہ کی کوشش ناکام،ملزمان د کانوں سے سامان باہر پھینک کر بھاری رقم وغیرہ نکال کر لے گئے پولیس کے مطابق حفضہ علی کی ملکیتی دوکانوں کے تنازعہ پر علی شان وغیرہ نے دھاوا بول کر خاتون سے زبردستی رقم چھین لی اور دوکانوں سے سامان باہر پھینکنا شرو ع کر دیا، تاہم لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان نقدی و قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈیڑھ درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔