فیصل بازار سمیت دیگر بازاروں میں فٹ پاتھوں پر قبضے
موٹر سائیکلوں کی لائن بنا کر کاروبار کو وسعت ،ٹریفک جام رہنا معمول
سرگودھا(نامہ نگار ) تجاوزات کے خلاف حالیہ کاروائی کے باوجود فیصل بازار سمیت دیگر بازاروں میں قبضہ مافیا نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے کے بعد سڑکوں پر قبضہ کرکے آگے موٹر سائیکلوں کی لائن بنا کر کاروبار کو وسعت دے لی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا بدستور معمول بن کر رہ گیا ہے ،اسی طرح چوک بلاک 12میں سری’ پائے ’ اوجڑی فروخت کرنیوالوں نے پختہ پتھر کے پیلر بناکر سڑک کے درمیان میں رکھ کر اپنا کاروبار دوبارہ شروع کردیا ہے رہی سہی کسر بازاروں میں چنگ چی رکشاؤں کے سٹینڈ پوری کررہے ہیں یہی صورتحال اردو بازار’ کچہری بازار’ ریل بازار’ مسلم بازار’ فیصل بازار’ لیاقت مارکیٹ’ سٹی روڈ’ آزاد روڈ ودیگر شہر کی بھی ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔