انتخابات جمہوریت کا حسن اور ووٹر اکائی:ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
جانبداری سے پاک انتخابات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ،میاں اسلم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا حسن اور ووٹر اس کی اکائی ہیں ۔ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ جمہوریت کی مضبوطی او راس پر عوام کے اعتماد کا آئینہ دار ہے ۔ووٹر زکو اپنی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے تاکہ منتخب نمائندے ان کی نمائندگی کاحق ان کی سوچ اور خواہش کے مطابق ادا کرسکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہاکہ پاکستان میں ووٹر کی تعداد ساڑھے گیارہ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ قومی ووٹر ڈے منانے کا مقصد عوام کو جمہوری اور قومی ذمہ داریوں سے روشناس کروانا ہے ۔الیکشن کمیشن آزاد انہ اور جانب داری سے پاک انتخابات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ کے بل بوتے پر پوری قوم کی تقدیر کا تعین کرتی ہے ۔