محکمہ صحت ڈینگی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے :ڈی سی

محکمہ صحت ڈینگی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے :ڈی سی

غیر معتدل اور ناموزوں موسم کے باعث مریضوں میں واضح کمی ہوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سرگودہا محمد اصغر جوئیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈینگی مچھر موجود ہے محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے اس کی تلفی کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔ڈینگی کیلئے غیر معتدل اور ناموذوں موسم کے باعث مریضوں میں واضح کمی آئی ہے لیکن ہمیں ڈینگی کاشکار مریضوں میں آگاہی کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گی تاکہ ایسے مریض دوبارہ اس بیماری کا شکار نہ ہوں ۔یہ جان لیوا بیماری ہے دوبارہ اس مرض کا شکار ہونے والے مریضوں کی بحالی قوت مدافعت کی کمی کے باعث انتہائی مشکل ہو جاتی ہے جس کا واحد علاج احتیاط ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ’ ڈاکٹر طارق حسن ’ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ملک محمد ایوب کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجو دتھے ۔انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ لاروا کی تلاش جاری رکھیں ۔انڈوں کو تلف کریں عوام میں شعور کی بیداری کی ذمہ د اریاں نبھائیں ،ڈپٹی کمشنر نے آگاہی سیمینار اور میڈیا مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں