یوریاکھاد نایاب،کاشتکار تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے

 یوریاکھاد نایاب،کاشتکار تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے

محدود کوٹہ رکھنے کی وجہ سے کھاد خریدنے والوں کو پریشانی کا سامنا:ذرائع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا اور خوشاب میں یوریاکھاد گزشتہ روز بھی نایاب رہی اور کاشتکار حصول کیلئے مارے مارے پھرتے رہے ، کھاد کی قلت اور بروقت فراہم نہ ہونے پر گندم کی بوائی متاثر ہونے لگی ہے ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے محدود کوٹہ رکھنے کی وجہ سے کھاد خریدنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے جبکہ منگل کے روز دھند کے باعث بھی گاڑیاں نہیں آ سکیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ ایک یا دو گٹو کے حصول کیلئے کئی روز سے چکر لگا رہے ہیں،انتظامیہ چھاپے مار کر بری الذمہ ہو گئی ہے جبکہ کھاد کی با آسانی دستیابی بابت کسی قسم کے اقدامات نہیں سامنے آئے انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں