لاکھوں کی وارداتیں،5موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

لاکھوں کی وارداتیں،5موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

فیاض ، فیصل سے لوٹ مار،ذیشان کے سٹور سے ڈیڑھ لاکھ کی چوری

سرگودھا(نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں پانچ موٹرسائیکلوں سمیت لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا،فاطمہ جناح روڈ پر تین نامعلوم افراد نے بینک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے ایجوکیشن ملازم محمد فیاض کو روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی،موبائل، سروس و اے ٹی ایم کارڈزچھین لئے ،مقام حیات میں دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر محمد فیصل سے نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے ذیشان کے سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے چاول، دالیں وغیرہ،رکھ چراگاہ سے غلام رسول،اشرف کالونی سے محمد نذیر،بلاک نمبر21سے عاقب اسلم،بلاک نمبر13سے مدثر اسلام،اعظم مارکیٹ سے محمد یونس کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں