عادل پارک :کچی گلیاں،ناقص سیوریج ،گندگی کے ڈھیر

عادل پارک :کچی گلیاں،ناقص سیوریج ،گندگی کے ڈھیر

پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل،علاقہ مکین بیماریوں کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گنجان آباد پسماندہ علاقے عادل پارک عرصہ دراز سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ کچی گلیاں اور سیوریج کا پانی ہے جو سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے تالابوں کی شکل اختیار کر چکا ہے ’ علاقے میں مناسب صفائی نہ ہونے کے سبب جا بجا گندگی کے ڈھیر مکینوں کیلئے اذیت کا باعث بنے ہوئے اور سیوریج ملا پانی مکس ہو کر آ رہا ہے جسے لوگ پی کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور صاف پانی کی عدم فراہمی پر مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں’ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے گندگی اور سیوریج کے تالابوں کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں