جعلی پیر سادہ لوح شہری سے ایک لاکھ روپے ہتھیا کر فرار

 جعلی پیر سادہ لوح شہری سے ایک لاکھ روپے ہتھیا کر فرار

سرگودھا(نامہ نگار ) منڈی بہاؤالدین کا رہائشی محمد عاکف گھریلو پریشانی میں مبتلا ہے جس نے 13شمالی میں ایک پیر سے رابطہ کیا ۔

جس نے کہا کہ ایک لاکھ روپے لے آؤ ،رقم پر دم کرکے صدقہ کرنے سے اس کی گھریلو پریشانیاں ختم ہو جائیں گی ،پیر کے کارندوں نے ایک لاکھ روپے ہتھیا لئے اوررفو چکر ہو گئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں