محکمہ اصلاح اسیراں کو اپ گریڈ اور فعال کرنیکی تیاریاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی ہدایت پر قیدیوں کو معاشرے کا معزز شہری بنانے جرائم سے روکنے اور جیلوں پر قیدیوں اور اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لئے بنایا جانے والا محکمہ اصلاح اسیراں کی اپ گریڈیشن اور فعال کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ڈویژن کی سطح پرکمپلیکس بنائے جا رہے ہیں جہاں پر پروبیشن پر رہائی پانے والوں کو مختلف تربیتی پروگرام دئیے جائینگے ۔