سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے تبادلے ،تعیناتیاں جاری

سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے تبادلے ،تعیناتیاں جاری

سرگودھا(نامہ نگار )پابندی کے باوجود جہاں سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے من پسند جگہوں پر تبادلے و تعیناتیو ں کا سلسلہ جاری ہے ،بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت نے سرکاری اداروں کی کارکردگی متاثر کرنا شروع کر دی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق سروز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے سرکاری افسران و ملازمین پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے کہ وہ تبادلے ’ پوسٹنگ اور دیگر سرکاری و ذاتی امور کے لئے سیاسی نمائندوں کی سفارش سے اجتناب برتیں’ اگر کوئی سرکاری ملازم خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو اس کے خلاف پیڈا ایکٹ اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے مگر اس کے باوجود سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں صورتحال اس کے بر عکس ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں