ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی حالت نازک

 ٹریفک حادثات میں ایک شخص  جاں بحق ،دوسرا زخمی حالت نازک

سرگودھا(نامہ نگار ) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران گھگھیانی کے قریب مزدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راہگیر پر چڑھ دوڑا ،جس کے باعث وہ شدید زخمی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمی محمد اسلم کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ،نواحی اڈا بھون کے قریب ایک کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار احمد روشن شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں