مہنگی بجلی،پٹرولیم مصنوعات میں متوقع اضافہ،شہری چیخ اٹھے

مہنگی بجلی،پٹرولیم مصنوعات میں متوقع اضافہ،شہری چیخ اٹھے

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کے ساتھ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے اضافے کی نوید سنا دی گئی جس پر عوامی طبقے ایک مرتبہ پھر دل تھام کر رہ گئے ہیں،اور حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید اور عوامی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئے روز عوام پر مہنگائی کے کوڑے جس طرح برسائے جارہے ہیں وہ تاریخ کی بد ترین مثال ہے ، حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصہ میں عوام سے کیا اپنا کوئی بھی وعدہ پورا کیا بڑھتی ہو ئی خوفناک مہنگائی کا شدیدطوفا ن عا م آدمی کی زندگی اجیرن کر رہا ہے روز بر و ز اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں