مراکز صحت سے غیرحاضری،ایم ایس ، نیوٹریشن سپروائزر کوشوکاز

مراکز صحت سے غیرحاضری،ایم  ایس ، نیوٹریشن سپروائزر کوشوکاز

سرگودھا(نامہ نگار ) سی ای او ہیلتھ سرگودھا نے مانیٹرنگ ٹیم کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی اور غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے بی ایچ یو 107 جنوبی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب اور نیوٹریشن سپروائزر مسماۃ فرحت یعقوب کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔

مانیٹرنگ ٹیم کی انسپکشن کے دوران ہسپتا ل میں بد انتظامی اور ناقص صورتحال کے ساتھ ساتھ متذکرہ ذمہ داروں کی بغیر اطلاع غیر حاضری کی رپورٹ ہوئی جس پر ان سے تین دن میں وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں