پنجاب سپورٹس چیمپئن شپ ،کبڈی کے ٹرائل میچ ختم

پنجاب سپورٹس چیمپئن شپ ،کبڈی کے ٹرائل میچ ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم میں 73 ویں پنجاب سپورٹس چیمپئن شپ کے حوالے سے کبڈی کے ٹرائل میچ اختتام پذیر، منتخب کھلاڑی لاہور روانہ ہو گئے ،ٹرائلزمیں ڈسٹرکٹ بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا کی ٹیموں کے ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

کھلاڑی لاہور میں ہونے والی 73 چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہو گئے جس میں پنجاب کی 9 ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جنرل سیکرٹری کبڈی ایسوسی ایشن حبیب الرحمان ڈوگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی سرگودھا کی ٹیم نے فائنل کھیلا تھا ،اس بار بھی کبڈی کی ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے اور جیت کر واپس آ ئے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں