اچھی ڈیوٹی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو تعریفی سند سے نوازاگیا
سرگودھا(نامہ نگار ) ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان نے اچھی ڈیوٹی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو تعریفی سند سے نوازا۔
تفصیل کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نے طارق آباد پھاٹک پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک وارڈن محمد آصف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔