مراکز صحت کی عمارتیں جانوروں کے باڑے اور کھنڈر بن گئیں

مراکز صحت کی عمارتیں جانوروں کے باڑے اور کھنڈر بن گئیں

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث بلدیاتی اداروں کے مراکز صحت کی عمارتیں جانوروں کے باڑے اور کھنڈرات کا روپ ڈھالنے لگی، 2001 میں ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کو ختم کرکے نیا بلدیاتی نظام لایا گیا ۔

جس میں ان اداروں کے صحت تعلیم اورویٹرنری کو متعلقہ صوبائی محکموں میں ضم کرنے کے بجائے منسلک کردیا گیا اور ان شعبوں کی ملازمین کی پوسٹوں کو ڈائنگ کیڈر ڈیکلیر کردیا گیا، جس سے بھرتی کاعمل رکنے سے دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کے صلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے ان شعبوں کی آدھی سے زائد پوسٹیں ختم ہونے سے ضلع کونسل کے 30 میں سے صرف 13 مراکز صحت فعال ہیں باقی غیر فعال ہونے کی وجہ سے عمارتیں جانوروں کے باڑے میں تبدیل اور ویران ہو نے لگی ہیں اسی طرح بلدیہ سرگودھا کی ڈسپنسریاں بھی ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی سے ویران ہونے لگی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں