عوام ووٹ کی طاقت سے اشرافیہ کا گھیرائو کریں،شفیق الرحمن

عوام ووٹ کی طاقت سے اشرافیہ  کا گھیرائو کریں،شفیق الرحمن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا کہ عیاشیاں حکمران اور اشرافیہ کریں ٹیکس قوم ادا کرے پاکستانی عوام نے دیکھ لیا جو عوام کا درد لیکر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے اس ملک کو کتنا ٹیکس دیا کھربوں کے مالکان کے اثاثے چیک کئے جائیں تو ٹیکس دینے کی شرح ہزاروں میں بنتی ہے اتنا ٹیکس تو ایک ریڑھی والا بھی سالانہ مختلف اشیاء کی خریداری’ گیس’ بجلی کے بلوں پر دے رہا ہے۔

اب ان اشرافیہ کا گھیرا عوام نے تنگ کرنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے پاکستان کے وسائل پر قبضہ کرنیوالوں کو جھٹکا دینے کی ضرورت ہے اب جھٹکے حکمرانوں اور ان سیاسی جماعتوں کو لگنے چاہئیں جنہوں نے اس ملک کے وسائل کو لوٹا ہے ۔ کستانی عوام نے دیکھ لیا جو عوام کا درد لیکر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، انہوں نے اس ملک کو کتنا ٹیکس دیا؎۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں