ڈسٹرکٹ جیل میانوالی مسائل کی آ ما جگاہ بن گئی

ڈسٹرکٹ جیل میانوالی  مسائل کی آ ما جگاہ بن گئی

کندیاں (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ جیل میانوالی مسائل کی آ ما جگاہ بن گئی، ناقص اور غیر میعاری کھانا کھانے کی وجہ سے قیدی پیٹ اور دیگر امراض کا شکار ہونے لگے ،مبینہ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میانوالی میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ۔

کینٹین پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے جہاں جیل انتظامیہ کی آشیر باد سے سامان مارکیٹ ریٹ سے ہٹ کر مہنگے داموں فروخت کیا جارہاہے جیل کے اند ر قیدیوں کے ساتھ ملاقات کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،قیدیوں اور ان کے لواحقین نے وزیر جیل اور آئی جی جیل سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں