نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہوراورگردونواح میں وقفےوقفےسے بارش کاسلسلہ جاری
  • بریکنگ :- آئندہ 24گھنٹےکےدوران وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری رہےگا،محکمہ موسمیات
Coronavirus Updates

ہیلتھ کارڈ عام آدمی کی صحت کیلئے مکمل جامع پروگرام :چو دھری عبدالمنان خان

ہیلتھ کارڈ عام آدمی کی صحت کیلئے مکمل  جامع پروگرام :چو دھری عبدالمنان خان

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خوشاب شہری اتحاد کے راہنما ممتاز مائنز اونر چو دھری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ عام آدمی کی صحت کیلئے ایک مکمل جامع پروگرام ہے ۔

اس لئے معاشرے کا ہر فرد بلا تفریق مستفید ہو گا ، جوہرآباد میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے والے اپوزیش اکابرین نے اپنے دوران اقتدار میں ایک کوئی موثر پروگرام جاری کرنے کی بجائے عوام مسائل کو نظر انداز کئے رکھا ۔

 انہیں دوسروں کی آنکھ کا بال تو نظر آتا ہے لیکن اپنی آنکھ کا شہتیر نظر نہیں آتا اور مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی اپنا کر حکومت کے مثالی پروگراموں کوناکام بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں