محکمہ ریلوے کے رقبہ پر شیشم ، کیکر دیگر خشک درختوں پر ٹمبر مافیا کی نظر

محکمہ ریلوے کے رقبہ پر شیشم ، کیکر  دیگر خشک درختوں پر ٹمبر مافیا کی نظر

کندیاں (نمائندہ دنیا )محکمہ ریلوے کے رقبہ پر کھڑے لاکھوں روپے کے شیشم ، کیکر سمیت دیگر قیمتی خشک درخت ٹمبر مافیا نے نظریں گاڑ رکھی ہیں ۔

مقامی ریلوے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں ، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، ریلوے کالونیوں ، ریلوے اسٹیشنز اور ریلوے ٹریک کے اطراف موجود سرکاری رقبہ پر موجود شیشم اور کیکر کے قیمتی درخت اپنی عمر پوری کرنے کے بعد خشک ہو چکے ہیں جن کو کسی بھی وقت ٹمبر مافیا چوری کر کے ریلوے کو حاصل ہونے والی لاکھوں کی آمدن سے محروم کر سکتا ہے ،بروقت نیلامی نہ کی صورت میں یہ درخت چوری ہونے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں