ناقص غیر معیاری گھی سے تیار شدہ پکوڑے سموسوں کی سرعام فروخت
کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں ناقص غیر معیاری گھی سے تیار شدہ پکوڑے سموسوں کی سرعام فروخت جاری ہے ،فوڈاتھارٹی اہلکاروں کی مبینہ غفلت اور لاپراہی کی بدولت شہری ناقص اشیائے خوردنوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبو رہو چکے ہیں۔
حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء پر سارا دن سڑک کی مٹی، گردوغبار ا ورمکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں، ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے اہلکار ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروئی کرنے سے گریزاں ہیں، فاسٹ فوڈ، سموسے ،پکوڑوں کی دوکانوں پرناقص آئیل،گھی استعمال کیا جاتاہے ۔حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کاروئی کرنے سے گریزاں ہیں۔