کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی ملے گی،پانی کا مسئلہ حل ہوگا،احسن کلیار
کندیاں(نمائندہ دنیا ) صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں کندیاں حاجی ملک احسن کلیار نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کے بحران سے چھٹکار ہ پن بجلی اور ونڈ پاور پلانٹس لگانے سے ملے گا ۔
کالاباغ ڈیم جیسے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کے کے حکومت سستی بجلی حاصل کر سکتی ہے ، کالاباغ ڈیم کے حوالہ سے تما م پیپر ورک اور فزیبلٹی رپورٹس تیار ہیں، ڈیم کے بننے سے سستی بجلی کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے پانی کی کمی کامسئلہ بھی ختم ہو جائے گا ۔