کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،نوجوان جاں بحق ،5زخمی
میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)موسیٰ خیل سے میانوالی آ نے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنیوالی موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ تلہ گنگ روڈ پر مسلانوالہ ہائی وے پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہوا، 20سالہ احسن علی موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122نے لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ، زخمیوں میں محمد اشرف ،شعیب ،اسامہ ،چن شاہ اورمحمد کامران شامل ہیں ،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔