یوٹرن اور جھوٹ پی ٹی آئی کا نشان بن گئے ،ملک عزیز فاروق

یوٹرن اور جھوٹ پی ٹی آئی کا  نشان بن گئے ،ملک عزیز فاروق

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا )صدر لائیر ونگ پاکستان مسلم لیگ( ن)ملک عزیر فاروق ونی نے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پرانے چور واپس لاؤ روٹی تو ملے دوسروں کو چور کہنے والوں نے آٹا’ چینی’ گھی چوری کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔

اب ان کے منہ سے پرانے لوگوں کو چور کہنا خود چوری کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی تین ماہ میں لانے والا اب یو ٹرن لے کر کہہ رہا ہے کہ ممکن نہیں سوئچ آن کرکے تبدیلی لے آؤں ،انہوں نے کہا کہ ہر بات میں جھوٹ ہر بات پر یو ٹرن پی ٹی آئی کا نشان بن چکا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں