پکوان سینٹرز پر ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے کھانے

  پکوان سینٹرز پر ناقص ،غیر معیار ی اور مہنگے کھانے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں قائم پکوان سینٹرز ناقص ،غیر میعار ی اور مہنگے کھانے فروخت کرنے میں مصروف ، شہر یوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کندیاں اور اس کے قرب جوار میں قائم پکوان سینٹرز شہریوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ۔

شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے فنکشن کے لئے پکے پکائے کھانوں کے لئے بنائے جانے والے پکوان سینٹرز پر تیار کئے جائے والے کھانوں میں انتہائی ناقص اور غیر میعار ی باسی بیمار جانوروں کا گوشت ، گھی اور دیگر مصالحہ جات کا استعمال دھڑلے سے کیا جاتا ہے کھانوں کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ۔

شہری دمہ ، معدہ، ٹی بی ، پھپھڑوں کے سرطان ، سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ان پکوان سینٹر ز پر تیار کئے جانے والے کھانوں کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کی جاتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں