کندیاں کے مکین صاف پانی سے محروم ،واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا مطالبہ

کندیاں کے مکین صاف پانی سے محروم ،واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا مطالبہ

کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں کے مکین پینے کے صاف پانی جیسی نعمت سے محروم علاقہ مکینوں شہر میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے بعد آبادی کے اعتبار سے کندیاں دوسرا بڑا شہر ہے ۔

جہاں کے شہری پینے کے صاف پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین مختلف اقسام کی موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،علاقہ مکینوں نے سردار سبطین خان اور امجد علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو فوری طورپر صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں