تحریک انصاف جلد اختلافات کے بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی ،عمر فیروز جوئیہ

تحریک انصاف جلد اختلافات  کے بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی ،عمر فیروز جوئیہ

کندیاں(نمائندہ دنیا ) یہ مکافات عمل ہے اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جانے والا کارڈ آج انہی کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ۔

تحریک انصاف بہت جلد اپنے پارٹی اختلافات کے بوجھ کے نیچے دب کر ختم ہوجائے گی ان خیالات کا اظہار ڈوثیرنل آرگنائزر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ملک عمر فیروز جوئیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف کھیلا جانے والا کارڈ آج اسی جماعت کے لئے درد سر بن چکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں