وادی سون سکیسر اور گورکھ ہل میں سیاحت کو فروغ دیا جائے ،ملک شہادت اعوان

 وادی سون سکیسر اور گورکھ ہل  میں سیاحت کو فروغ دیا  جائے ،ملک شہادت اعوان

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیاحت کیلئے مری کے علاوہ بھی حکومت کو دیگر مقامات پر توجہ دینے چاہئے تاکہ ایک ہی جگہ پر مری جیسے واقعات کی روک تھام ہو سکیں۔

جوہرآباد اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور جیالوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع خوشاب کے علاقہ وادی سون سکیسر اور گورکھ ہل جیسے مقامات کو سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ یہ دونوں سیاحتی مقامات پر حکومت سیاحتی سہولیات فراہمی کو یقینی بنائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں