احساس راشن پروگرام عوام کیلئے خوبصورت تحفہ:ملک عمر اسلم اعوان

احساس راشن پروگرام عوام کیلئے  خوبصورت تحفہ:ملک عمر اسلم اعوان

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے بعد احساس راشن پروگرام پاکستان کے غریب عوام کیلئے حکومت کا خوبصورت تحفہ ہے ۔

پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ،گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت ملک بھر کی 1کروڑ مستحق غریب خواتین کو 2,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیاگیا جبکہ سال 2019/20میں اس پروگرام سے 55 لاکھ مستحق خواتین مستفید ہوئیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں