آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر بوجھ :فداء الرحمن

 آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر بوجھ :فداء الرحمن

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداء الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر نا قابل بر داشت بوجھ ہے ۔

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کا 74سالہ ریکارڈ توڑ دیا جس کی وجہ سے پاکستان دنیا کاچوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا،حکومت در پیش چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے ،ضلعی آفس جوہرآباد میں جماعت کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ بڑی اپوزیشن جماعتوں میں عوام کے مسائل کی بجائے اپنے مفادات کیلئے رسہ کشی ہو رہی ہے ۔

قوم گواہ ہے اگر کوئی لوگوں کے مسائل کے لیے جدوجہد کر رہا ہے تو ہو جماعت اسلامی ہے ۔ ایک طرف دولت کے ریل پیل ہے دوسری طرف غربت کا کھیل ہے ۔ اشرفیہ دولت کے ا نبار ر پر بیٹھی ہے ’ عوام دو وقت کی روٹی کے لیے پر یشان ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں