جوہرآباد کے مختلف محلوں کے گٹرو ں کے ڈھکن غائب
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد شہر کے مختلف محلہ جات کے گٹرو ں کے ڈھکن غائب ہو چکے ہیں جو شہریوں کیلئے پریشانی اور مشکلات پیدا کرنے کیساتھ ساتھ اذیت ناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔
جوہرآباد شہر کے تمام بلاکس اور کالونیوں ’ سول لائن اور سیٹلائٹ ٹاؤنوں میں صحت و صفائی کی صورتحال انتہائی نا قص ہے ، شہریوں چوہدری رضوان احمد نومی’ ملک عامر اعوان’ سہیل اسلم شیخ’ شکیل اقبال’ ممتاز بیگ اور کونسلر ملک تنویر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رات کے اوقات میں سٹریٹ لائٹس نہیں، سے ان گلیوں سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں ہے اور کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔