انتظامیہ کی عدم توجہ: کندیا ں کی سٹریٹ لائٹس خراب

انتظامیہ کی عدم توجہ: کندیا ں کی سٹریٹ لائٹس خراب

کندیاں(نمائندہ دنیا ) انتظامیہ کی عدم توجہ کے با عث شہر کی سٹریٹ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے کندیاں شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر لگی سٹریٹ لائٹس خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں

جس کی وجہ سے سر شام شہر بھر کی سٹرکیں ویرانی کا منظر پیش کر نے لگتی ہیں سورج غروب ہوتے ہی شہر بھر کے بازاروں کی رونقیں ماند پڑ جاتی ہیں سٹرکو ں پر چھائی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر جرائم پیشہ افراد سرعام دندناتے پھرتے ہیں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اندھیر ے کی وجہ سے چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

شہری رات کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں شہر ی علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے حادثات بھی روز کا معمول بن چکے ہیں جس پر اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی اور اے سی پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں شہر کی تما م مرکزی شاہراہوں پر لگی ناکارہ سٹریٹ لائٹس کو تبدیل کیا جائے اور جن سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس لگی ہوئی نہیں ہیں۔ ان گلیوں اور سڑکوں پر نئی لائٹس لگانے کا بندوبست کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں