پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی کی خلاف ورزی جاری
کندیاں(نمائندہ دنیا ) پنجاب بھر میں پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی کے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہو ا میں اڑا دیئے گئے ۔
عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش ، صوبہ بھر کی طرح میانوالی ضلع بھر میں پٹواریوں نے اپنے اپنے پٹوار خانوں میں کئی کئی پرائیویٹ لوگ بطور منشی بھرتی کر رکھے ہیں عوام سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی بے دخلی کے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔