بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات،نظام زندگی مفلوج ہو گئی

بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات،نظام زندگی مفلوج ہو گئی

کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم دباؤ اور تجاوزات نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ، صدیقی بازار، مین بازار، چشمہ روڈ،المعصوم اڈہ،جرنیلی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے ۔

جس کی وجہ سے دن اور رات کے اوقات میں شہر میں سفر کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ، تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر رہ گئے ہیں ،مرد ، خواتین ، بچے بزرگ شہری بازار آنے سے کتراتے ہیں،دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکاہے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی ،ڈی پی او میانوالی اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات ختم اور ٹریفک مسائل حل کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں