معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے کی بیوی پر گھر گھس کر تشدد
سرگودھا(نامہ نگار ) معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے کے گھر میں داخل ہو کر اسکی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
پٹھانکوٹ کے رہائشی افضل نے بجلی کے تار رکھنے کے تنازع پر اپنی ہمسائی منور بی بی کو گھر میں داخل ہو کر ٹھڈوں مکوں سے مارپیٹ کرتے ہوئے بالوں سے پکڑ گھسیٹا ،اہل محلہ کی مداخلت پر ملزم دھمکیاں اور گالیاں دیتا ہوا چلا گیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔