جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل رکشے ،حادثات میں اضافہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے پابندی کے باوجود جی ٹی روڈز پر موٹر سائیکل رکشے رواں دواں ہیں ، جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔
حکومت نے جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل رکشے اور سلو موونگ ٹریفک پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ، کیونکہ ان کی وجہ سے حادثات کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ، پابندی کے باوجود سرگودھا، خوشاب روڈ، لاہور روڈ، بھلوال روڈ، فیصل آباد روڈ اور سلانوالی روڈ پرموٹر سائیکل ر کشوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جس سے کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے حکومتی پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔