ڈکیتی کی وارداتیں،نوجوان پر تشدد،ورکشاپ،گودام میں چوری
سرگودھا(نامہ نگار) وارداتوں کا سلسلہ جاری ، لاکھوں روپے کا مال و زر لوٹ لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ دین کالونی میں تین نامعلوم افراد نے وسیم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی و قیمتی موبائل چھین لیا۔
بنہ میاں والا کے قریب تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر صفی اﷲ سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی ،سیم نالہ پکھووال کے قریب بھی تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر جاوید اور سرفراز سے نقدی و موبائلز چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ 138جنوبی کے محمد سرور کی ورکشاپ کا شٹر کاٹ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور لوہا ،بلاک نمبر18کے عبدالکریم کے گودام سے تین لاکھ روپے کا متفرق سامان، بھابھڑہ کے عادل نوید کے رقبہ سے بھاری مالیت کا پیٹر انجن اڑا لے گئے ۔