سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا ضلع میانوالی میں کئی سکولوں کا معائنہ

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا ضلع میانوالی میں کئی سکولوں کا معائنہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کا ضلع میانوالی کاد ورہ، تحصیل عیسیٰ خیل ، میانوالی اور پپلاں کے مختلف سکولوں میں مکمل ہونیوالے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا،گورنمنٹ گرلزہائی سکول سول اسٹیشن میانوالی اور گورنمنٹ پرائمری سکول مداد والا میں کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ پرائمری سکول مداد والا میں کلاس معائنہ کے دوران تین سالہ طالبہ فریال کو بہترین کارکردگی پر اپنی جیب سے نقد انعام بھی دیا اور ٹیچر نسرین بی بی کی کارکردگی کو سراہا۔ قبل ازیں سیکر ٹری سکول ایجوکیشن پنجاب غلام فرید نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمراہ ضلع میں پی ایم پیکج ون اورٹو اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید حسن رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں پی ایم پیکج ون کے تحت دو ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی کمر ہ جات،شیلٹر لیس سکولوں کی عمارات اورڈینجر س سکول بلڈنگز کی مجموعی طور پر 1072سکیمیں شروع کی گئی تھیں جو 88فیصد مکمل ہو چکی ہیں جبکہ بقیہ سکیمیں 31 جنوری تک مکمل کر لی جائیں گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں