سید یاور عباس بخاری کا دارالا مان اور صنعت زار کاد ورہ

سید یاور عباس بخاری کا دارالا مان اور صنعت زار کاد ورہ

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )وزیر سماجی بہبود وبیت الما ل پنجاب مخدوم سید یاور عباس بخاری کا دارالا مان اور صنعت زار کاد ورہ ۔

ڈی سی آفس میں معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے قائم کر دہ کیفے خوشحال کا بھی معائنہ کیا اور کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر سما جی بہبود بیت الما ل پنجاب سید یاور عباس بخاری نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران کے ہمرا ہ گزشتہ روز دورہ میانوالی کے موقع پر دارالا مان میں حکو مت کی جا نب سے فراہم کر دہ سہولیات کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اور انچارج دارالا مان کو ہدایت کی کہ موجو دہ دارالا ما ن کی عمارت کی توسیع اور دیگر ضروریا ت سے متعلق تجاویز دیں تا کہ انہیں آئندہ اے ڈی پی میں شامل کروایا جا سکے ۔وزیر سماجی بہبود نے صنعت زار کا بھی دورہ کیا اور کلا سز ، ایڈمن بلا ک ، شو روم اور تیار کردہ دستکاری میٹریل کا معائنہ کیا ۔

بعد ازاں وزیر سما جی بہبود سید یاور عباس بخاری نے ڈی سی آفس کمپلیکس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمرا ہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے وزیر سما جی بہبود و بیت الما ل پنجاب یاور عباس بخاری کو‘‘ کیفے خوشحال ’’ا نیشی ایٹو سے متعلق آگا ہ کیا ۔

وزیر سما جی بہبو د نے ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ کیفے خوشحال کا با قاعدہ معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی اس انسا ن دوست کا وش کو سراہا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں