10بلین ٹری سونامی ،شجرکاری نتائج حوصلہ افزاء:کمشنر

 10بلین ٹری سونامی ،شجرکاری نتائج حوصلہ افزاء:کمشنر

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر سرگودہا ڈویژن نبیل جاوید کو چک نمبر 29 میں بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او آغا حسین نے کہا ہے کہ امسال سرکاری جنگلات کے 400ایکڑ رقبہ جات پر درخت لگائے جائیں گے جبکہ انہار کے کنارے 400 ایونیو کلو میٹر پر بھی درخت لگائے جارہے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ زمینداروں کے 1500 ایکڑ رقبہ جات پردرخت لگانے کیلئے 70 فیصد سبسڈ ی فراہم کی گئی ہے جس میں زمیندار 30 فیصد ادا کرے گا جبکہ 70 فیصد اخراجات حکومت پنجاب فراہم کر ے گی ۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن نبیل جاوید نے کہاکہ ضلع بھر میں وزیر اعظم کے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت کی جانیوالی شجرکاری کے نتا ئج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن کی اونر شپ طویل مدتی ہونی چاہئے اوردرختوں کے بڑا ہونے تک تسلسل کیساتھ دیکھ بھال کے سلسلہ کوجاری رکھا جائے ۔ کمشنر سرگو دہا ڈویژن نبیل جاوید نے دورہ بھکر کے دوران تاریخی دلکشا باغ کا بھی دورہ کیا اور باغ کی بحالی کیلئے 200 ملین کے مرتب کردہ پلان کے حوالہ سے بریفنگ لی ۔

ا س موقع پر کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلکشا باغ تاریخی ورثہ ہے اور اس کی تزئین و آرائش کیلئے خصوصی پلان مرتب کیا جارہا ہے جس میں باغ کی باؤنڈری وال اوربچوں کیلئے تفریحی کی سہولیات کی دستیابی جبکہ10 ایکڑ بوٹینیکل گارڈن کیلئے رقبہ مختص کیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں